Header Ads Widget

Responsive Advertisement

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ عہدے سے مستعفی

 سابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ وزیراعظم نے قبول کرلیا۔


 
چیئرمین چائنا پاکستان اکنامک کوریڈو (سی پیک) اتھارٹی  کے  عہدے سے سابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انھوں نے اپنا استعفیٰ  وزیراعظم کو بھیجا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے اور ان کی جگہ خالد منصور کو معاون خصوصی سی پیک امور تعینات کردیا۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے خالد منصور کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ اب عاصم سلیم باجوہ  سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین نہیں رہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ایک بیان میں  خالد منصور کی تعیناتی اور عاصم سلیم باجوہ کی طرف سے سی پیک سے علیحدگی کی تصدیق کی ہے۔
عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹ میں اپنی تعیناتی کی مدت دوسال پورے ہونے پر اللہ تعالٰی کا شکر ادا کیاہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے